Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں موجود غیرملکیوں کے ویزوں میں پھر توسیع

غیر ملکی پاکستان سیر و سیاحت کے لیے بھی آتے ہیں (فوٹو: فائنڈ مائی ایڈونچر)
پاکستان کی وزارت داخلہ نے ملک میں موجود غیر ملکیوں  کے ویزوں میں 30 جون تک توسیع کی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے  پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویزے کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔
بیان کے مطابق غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ 
 اس سے قبل بھی پاکستان نے رواں ماہ کے آغاز میں ملک میں موجود تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان کیا تھا۔
وزارت داخلہ نے امید ظاہر کی تھی کہ تمام متعلقہ افراد کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں فلائٹ آپریشنز معطل ہونے کے باعث کئی غیرملکی پاکستان میں بھی پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے ویزوں کی میعاد ختم ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں جرمنی اور امریکہ نے پاکستان میں مقیم اپنے شہروں کے لیے خصوصی فلائٹس کا انتظام کیا تھا۔
پاکستان میں کئی غیر ملکی نہ صرف ملازمت کرتے ہیں بلکہ سیرو سیاحت کے غرض سے بھی آتے ہیں۔ 
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) ملک میں موجود غیر ملکیوں کو لے جانے اور بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں بھی چلا رہی ہے۔

شیئر: