Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

وزارت داخلہ نے ملک میں موجود تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔ فائل فوٹو
پاکستان کی وزارت داخلہ نے ملک میں موجود تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ہجوم اور لوگوں کے رابطے کو روکنے کے لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ غیرملکی افراد کے ویزوں میں 30 اپریل تک توسیع کی جائے۔
اس حوالے سے جن افرد کے ویزوں کی میعاد 15 اپریل کو ختم ہو گی یا 23 اپریل تک ختم ہونی ہے ایسے تمام افراد کے ویزے نافذالعمل تصور کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر بھی مہیا کر دی جائیں گی-
وزارت داخلہ نے امید ظاہر کی ہے کہ  تمام متعلقہ افراد کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا کرنا نہیں ہو گا-
خیال رہے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں فلائیٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث کئی غیر ملکی پاکستان میں بھی پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے ویزوں کی میعاد ختم ہو رہی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ملک میں موجود غیر ملکیوں کو لے جانے اور بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں بھی چلا رہی ہے۔

شیئر: