Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

’یہ بات بے بنیاد ہے کہ کورونا کا شکار ہونے والے مریضوں میں کمزوری آجاتی ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
متعدی بیماریوں کے سعودی ماہر ڈاکٹر نزار باہبری نے کہا ہے کہ یہ بات بے بنیاد ہے کہ کورونا کا شکار ہونے والے مریضوں میں مردانہ کمزوری آجاتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق انہوں نے کہا ہے کہ یوٹیوب پر ہونے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ’ووہان کے 70 فیصد رہائشی طویل عرصے تک گھروں میں محدود رہنے کے وجہ سے نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوگئے تھے، یہی وجہ ہے کہ ان کے صنفی جذبات متاثر ہوئے‘۔

مزید پڑھیں

’کورونا وائرس کے ساتھ زندگی گزارنے کے طور طریقے اپنائے جائیں، جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کیا جائے اور صحت مند عادتیں اپنائی جائیں‘۔
 

’کورونا کے ساتھ زندگی گزارنے کے طور طریقے اپنائے جائیں، مدافعتی نظام کو مضبوط کیا جائے‘ ( فوٹو: سبق)

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’احتیاطی تدابیر میں نرمی کا مطلب یہ نہیں وائرس ختم ہوگیا ہے، وائرس موجود ہے اور پہلے کی طرح طاقتور ہے، ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے زندگی گزارنی ہے‘۔
’مصافحہ نہ کریں، ماسک پہنے رکھیں، ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھیں اور علامات ظاہر ہونے پر فوری ہسپتال جائیں‘۔

شیئر: