Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے: سعودی عرب

’مصر کی سلامتی سعودی عرب اور پوری عرب قوم کی سلامتی کا لازمی جزو ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب لیبیا میں جنگ بندی کے لیے 6 جون 2020 کو قاہرہ اعلامیہ کی حمایت کرتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا  ہے کہ ’مصر کی سلامتی سعودی عرب کی سلامتی کا حصہ ہے اور سعودی عرب مصر کی قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دے گا‘۔
 ’لیبیا بحران کے خاتمے کے لیے جنگ بندی، خون خرابہ روکنے اور لیبیا کے علاقائی سالمیت کے تحفظ کے سیاسی حل کی تلاش کرنا ہوگا‘۔
’سعودی حکومت اس بات پر زور دیتی ہے کہ مصر کی سلامتی سعودی عرب سمیت پوری عرب قوم کی سلامتی کا لازمی جزو ہے‘۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ ’سعودی عرب، مصر کی سرحدوں اور عوام کے تحفظ کے علاوہ  شدت پسندی، دہشت گرد ملیشیا اور خطے میں ان کے حامیوں کے خلاف اپنے موقف پرقائم رہے گا‘۔
 ’سعودی عرب مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کے اس بیان کی حمایت کرتا ہے جس میں انہوں نے مصر کی مغربی سرحد کو دہشت گردی سے بچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے‘۔

شیئر: