Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

101 سالہ معمر خاتون کورونا سے شفایاب

معمر خاتون کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں 101 سالہ معمر خاتون کورونا سے شفایاب ہو گئی ہیں۔ انہیں سنیچر کو ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض کی کنگ سعودی یونیورسٹی کے تحت میڈیکل سٹی نے کہا ہے کہ ’معمر سعودی خاتون کنگ خالد ہسپتال میں زیر علاج تھیں‘۔
میڈیکل سٹی نے شفایاب ہونے والی معمر خاتون کی شناخت خفیہ رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ’مذکورہ خاتون کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت مختلف عرب ممالک میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے معمر افراد کی شفایابی کی شرح بڑھ رہی ہے۔
گزشتہ دنوں مصر میں ایک 96 سالہ معمر خاتون کورونا وائرس سے مکمل شفایاب ہوگئی تھیں۔ اسی طرح مراکش میں 110 سالہ معمر خاتون کی شفایابی کا اعلان ہوا تھا۔

شیئر: