Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے شہری کی کورونا سے آگہی مہم میں منفرد کاوش

گھر کی دیوار کو کورونا سے بچاو کی مہم کا حصہ بنا دیا۔(فوٹو سبق)
مکہ مکرمہ کے الشرائع محلے میں رہائش پذیر سعودی شہری فواز الحارثی نے اپنے گھر کی بیرونی دیوار کو کورونا وائرس سے بچاو کی مہم کا حصہ بنا دیا۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق فواز الحارثی نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مہلک وباء سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی ہدایات  تحریر کر دی ہیں۔

وبا کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کو سلام  پیش کرتا ہوں (فوٹو سبق)

انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں  حکومتی کوششوں  اور عوام کی صحت کی جانب بھرپور توجہ دینے  پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر بنا کر منفرد انداز میں ان کا  شکریہ ادا کیا ہے۔

مہلک وباء سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی ہدایات  تحریر کر دیں(فوٹو سبق)

اس موقع پر سعودی شہری نے کہا ہے کہ میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے حکومتی کوششوں کو سراہتا ہوں اور سلام  پیش کرتا ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی اس کوشش سے آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کر رہا ہوں۔

شاہ سلمان اور ولی عہد کا منفرد انداز میں شکریہ ادا کیا ہے۔(فوٹو سبق)

گھر کی بیرونی دیوار کو فن پاروں میں بدلنے والے شہری فواز الحارثی نے کہاہے کہ میں نے دیوار پر حفاظتی تدابیر پر مشتمل فن پارے اس غرض سے بنوائے ہیں تاکہ ہر کسی کو یاد  رہے کہ اسے اپنے آپ کو اس وباء سے کیسے محفوظ رکھنا ہے اور دیگر افراد بھی کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

یہ منفرد پیغام اپنی اور محلے داروں کی جانب سے اظہار تشکر ہے(فوٹو سبق)

اس موقع پر انہوں نے  کہا کہ میرا یہ منفرد پیغام اپنی  اور اپنے محلے داروں کی جانب سے سعودی قیادت کے لیے اظہار تشکر ہے کہ بروقت اور مستحکم اقدامات کی بدولت کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوئے اور ساتھ ہی ساتھ عوام میں اس شعور کو بیدار رکھنا ہے کہ  مہلک وبا سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات اپنائے رکھیں۔
 

شیئر: