Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ میں دہشت گرد حملے پر سعودی عرب کا اظہار مذمت

زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہش کا اظہار(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب نے انگلینڈ کے شہر ریڈنگ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق گذشتہ روز انگلینڈ کے شہر میں چاقو سے حملے کے دوران تین افراد ہلاک جبکہ  تین زخمی ہو گئے تھے۔
لندن کے شمال مغرب سے 65 کلو میٹر مغرب میں واقع ریڈنگ شہر کے پارک سے اس حملے کے بعد  ایک 25 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حملے کے بعد ایک 25 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے (فوٹو: بی بی سی)

سکیورٹی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ پولیس نے جس 25 سالہ شخص کو تحویل میں لیا ہے اس کا تعلق لیبیا سے ہے اور اس کا نام خیری سعداللہ ہے۔
سعودی عرب نے چھرا گھونپنے کے اس دہشت گرد واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور عوام سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے ہر طرح کے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف برطانیہ کے ساتھ  یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: