Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان کورونا کا شکار

’ملک کی تین کمشنریوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عراق میں پارلیمنٹ کے متعدد ارکان کورونا وائرس کا شکار ہوگیے ہیں۔ ملک میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث پورا صحت نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد الحلبوسی نے کہا ہے کہ ’6 ارکان پارلیمنٹ نے مجھے خود فون کرکے بتایا ہے کہ انہیں کورونا لاحق ہوگیا ہے‘۔
’ہمارا اندازہ ہے کہ 20 سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ کورونا کا شکار ہوں گے تاہم اس کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوئی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اسی طرح پارلیمنٹ عملے کے 28 ارکان وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن کا تعلق مختلف پیشوں سے ہے‘۔
’ارکان کی موجودہ صورتحال کے باعث پارلیمنٹ اجلاس کا انعقاد ممکن نہیں، ہم سنگین مسئلے سے دوچار ہیں، پورا صحت نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ ہے‘۔
واضح رہے کہ عراق میں اتوار کو کورونا کے 1646 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 87 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

’متعدد ارکان کورونا کا شکار ہونے کے باعث پارلیمنٹ اجلاس منعقد کرنا نا ممکن ہوگیا ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)

اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 30868 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 1100 ہے۔
ہفتہ کو عراق کی تین کمشنریوں میں مکمل کرفیو لگانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ذی قار کمشنری کے حکام نے تاہدایت ثانی لاک ڈاؤن جبکہ بابل اور دیوانیہ میں ایک ہفتہ کے لیے مکمل کرفیو کا اعلان کر رکھا ہے۔
 

شیئر: