Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’لوکو ویکھو ہو گئی میری ڈبل چن‘

ڈبل چن گانے کی کمپوزیشن اور بول فاخر کے ہیں جبکہ ڈائریکشن ندیم جے نے کی ہے (تصویر: فیس بک)
کورونا وائرس کی عالمی وبا نے معمولات زندگی کو بالکل بدل کر رکھ دیا ہے، احتیاطی تدابیر کے طور پر لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ 
ایسے میں گھروں سے کام کرنے والے افراد جہاں کسی حد تک مطمئن ہیں وہیں کچھ چیزوں کی وجہ سے پریشان بھی نظر آتے ہیں جن میں سب سے اہم مسئلہ ’بیٹھ کر کام کرنے سے وزن بڑھنے کا ہے۔
ایسے میں پاکستانی گلوکار فاخر کا نیا گانا ’ڈبل چن' ہر اس شخص کے جذبات کی ترجمانی کر رہا ہے جس کو لگتا ہے کہ اس نے لاک ڈاؤن کے دوران زیادہ کھانے سے اور بیٹھ کر کام کرنے سے اپنا وزن بڑھا لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے فاخر نے بتایا کہ ’ڈبل چِن‘ کووڈ 19 کے باعث لاک ڈاؤن سے براہ راست متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ گانے کی کمپوزیشن اور بول فاخر کے ہی ہیں جبکہ اس کے ڈائریکٹر ندیم جے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Faakhir Mehmood (@faakhirm) on

فاخر محمود کے اس گانے کو سوشل میڈیا صارفین اور پاکستانی اداکار و گائیک بے حد پسند کر رہے ہیں۔
فاخر نے انسٹاگرام پر بتایا کہ گانے کی ریکارڈنگ سائمن اور نائل کے والد کے ہوماسٹوڈیو میں کی گئی ہے۔
 ’ڈبل چن' کی دو منٹ پر مبنی ویڈیو میں جہاں بہت سے اداکاروں نے حصہ لیا وہیں صحافت سے تعلق رکھنے والے بڑے نام بھی شامل ہیں۔
صحافی حامد میر نے یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں زیادہ تر برگرزاور  پیزا وغیرہ نہیں کھاتا لیکن ان دنوں زیادہ آم کھانے کی وجہ سے میرا وزن بھی بڑھ گیا ہے اور میری ڈبل چن بھی نمایاں ہونے لگی ہے لیکن کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے ہمیں کھانے پینے کے حوالے سے محتاط رہنا چاہیے، اس مزاحیہ ویڈیو میں بہت سنجیدہ میسج دیا گیا ہے۔'

گانے کی ویڈیو میں فاخر کے بچوں نے بھی حصہ لیا ہے۔ اداکار اعجاز اسلم نے لکھا کہ ’بہت زبردست گانا بچوں کو گانا بہت پسند آیا ہے۔'

اینکر پرسن حامد میر سمیت عدنان صدیقی، فیصل قریشی، فخر عالم، نادیہ حسین، عائشہ عمر، ابرار الحق، شعیب ملک، ماریہ واسطی، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور دیگر سلیبرٹیز نے بھی اپنی ’ڈبل چِن‘ کا حال سنایا ہے۔

شیئر: