Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایسے چلتا رہا تو اگلی کابینہ میں ٹک ٹاک کے وزیر ہوں گے‘

فواد چوہدری نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ 'صرف آئیڈیا کافی نہیں ہوتا آپ کو اس کے لیے  ٹیم بنانا پڑتی ہے' (تصویر : اے ایف ہی )
ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کسی متنازع بیان کی وجہ سے خبروں میں آئے ہوں، وہ ماضی میں بھی اپنے بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہے ہیں۔
منگل کو نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران انہوں نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری ہر وقت اختلاف اور تنقید کرتے ہیں۔ 
'دو سال سے ان کا یہی رویہ ہے کبھی یہ وزیر اعلی پنجاب بزدار صاحب کے حوالے سے بیان بازی کرتے ہیں کبھی پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات کرتے نظر آتے ہیں۔‘
مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’یہ کوئی طریقہ نہیں ہے میڈیا پر آکر ایسے باتیں کرنے کا، ان سے پوچھیں کیا گھر کی باتیں بھی باہر ایسے ہی بتاتے ہیں؟'
فواد چوہدری سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فواد چوہدری کو اگر لگتا ہے کہ وزیراعظم ٹیم بنانے میں ناکام رہے ہیں تو وہ مستعفی ہو جائیں اور وزرات بھی چھوڑ دیں جو انہیں پی ٹی آئی کی وجہ سے ملی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے اپنی گفتگو کے دوران فواد چوہدری کے لیے غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال بھی کیا۔
اس بیان کے ٹوئٹر پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کو غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ٹوئٹر صارف کامی نے اس حوالے سے دونوں سیاست دانوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دونوں جلد ہی ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑیں گے۔‘

ٹوئٹر صارف علی رضا چیمہ نے فواد چوہدری کی حمایت میں لکھا کہ ’ہم فواد چوہدری کے ساتھ ہیں۔ اس وقت حکومت میں واحد بندہ ہے جو کبھی کبھی سچ بھی بول لیتا ہے۔‘

خیال رہے کہ فواد چوہدری کا ایک حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں ن

 

ے وزیراعظم عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’صرف آئیڈیا کافی نہیں ہوتا آپ کو اس کے لیے  ٹیم بنانا پڑتی ہے لیکن جب عمران خان کی بنیادی ٹیم ہل گئی تب پارٹی کو نقصان ہوا۔'
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’ٹیم کا انتخاب بھی لیڈر نے ہی کرنا ہوتا ہے۔‘
راشد نامی صارف نے فیاض الحسن چوہان کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک وزیر کے دوسرے وزیر کے بارے میں الفاظ ملاحظہ فرمائیں۔‘

ٹوئٹر ہینڈل پینڈو پروڈکشن نے لکھا کہ ’کیا وقت آگیا ہے پاکستانی سیاست میں ایسے چلتا رہا تو اگلی کابینہ میں ٹک ٹاک کے وزیر ہوں گے۔‘

 

شیئر: