Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سمجھو حکومت سے کچھ بھول ہوئی ہے‘

وینا ملک نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کو مذاق قرار دے دیا۔ (تصویر: انسٹاگرام)
چند دن قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’میں غیر معینہ مدت کے لیے سوشل میڈیا چھوڑ رہی ہوں۔‘
اگلے ہی دن وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’غیر معینہ مدت‘ کا مطلب جانے بغیر مٹھائیاں بانٹنے والوں کے ساتھ دھوکا ہوگیا ہے وہ دیکھیں سامنے گیراج میں کیمرا لگا ہے‘

 

وینا ملک ماضی میں مختلف سیاست دانوں خصوصاً تحریک انصاف کی مخالف پارٹیوں کے لیڈران کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔ تاہم وہ موجودہ حکومت کی پرجوش حامی ہیں۔
حکومت کی جانب سے جیسے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا سوشل میڈیا پر حکومت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے وینا ملک نے لکھا ’خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گھبرا لیں؟

اداکارہ کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ پر صارفین تبصرہ کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر صارف یاسر اقبال نے لکھا کہ ’محترمہ وینا ملک صاحبہ بھی گھبرا گئی ہیں تو سمجھو حکومت سے کچھ بھول ہوئی ہے۔‘

ٹوئٹر صارف شوریم یوسف نے لکھا کہ ’ یوٹرن تو بنتا ہے لیکن گھبرانا نہیں ہے‘

خیال سے یکم جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سے ملک کے مختلف حصوں میں پیٹرولم مصنوعات کی قلت پیدا ہو گئی تھی۔
ٹوئٹر صارف حرا نے لکھا کہ ’اب تو خان صاحب نے رہی سہی کسر بھی نکال دی۔ پہلے کورونا پھر ٹڈی دل اور اچانک سے پٹرول کی قیمتیں اب تو گھبرانا بھی بھول گئی یہ عوام۔  وینا جی آپ کا کیا ہے آپ نے کون سا اپنا پلے سے پٹرول ڈلواتی ہو مسئلہ تو غریب عوام کا ہے۔‘

ٹوئٹر صارف عائزے نے کہا ’جیسی عوام ہوتی ہے ویسا حکمران تو عوام کس منہ سے شکوے کررہی ہے سب اپنی اپنی نیت صاف کرکے اپنے حصے کے کام خود کریں مشکلات کم ہوں گی انشاللہ۔‘

 

شیئر: