Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لورئیل ’رنگت گوری‘ جیسے الفاظ ہٹائے گی

لورئیل سے ایک روز قبل یونی لیور نے بھی اسی قسم کا اعلان کیا تھا (فوٹو: روئٹرز)
 دنیا کی سب سے بڑی کاسمیٹکس کمپنی لوریئل جلد کے لیے بنائی گئی اپنی مصنوعات سے ’وائٹ‘، ’فیئر‘ اور ’لائٹ‘ جیسے الفاظ کو ہٹا دے گی۔
دنیا کی سب سے بڑی کاسمیٹکس کمپنی نے بھی اپنی مصنوعات سے گوری رنگت سے جڑے الفاظ کو ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق  جمعے کو لوریئل کے ترجمان نے اعلان کیا کہ وہ اپنی مصنوعات سے ’وائٹ‘ (سفید)، ’فیئر‘ (صاف) اور ’لائٹ‘ ( روشن) جیسے الفاظ کو ہٹا رہے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی تنقید کے پیش نظر ایک روز قبل یونی لیور نے بھی اسی قسم کا اعلان کیا تھا۔
یونی لیور اور لوریئل کا شمار عالمی منڈی میں رنگ گورا کرنے کے لیے کریمیں بنانے والی بڑی کمپنوں میں ہوتا ہے جنہیں ایشیا، افریقہ اور کیریبین ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے جہاں لوگوں کی رنگ کو صاف کرنے کی خواہش ہوتی ہے۔
یونی لیور کو رنگت سفید کرنے والی اپنی مقبول کریم ’فیئر اینڈ لولی‘ کی وجہ سے تنقید کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب امریکی شہری جارج فلوئیڈ کی پولیس کی حراست میں ہلاکت کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا اور دنیا کی توجہ نسلی امتیاز کی طرف مبذول ہوئی۔
لورئیل کی مصنوعات میں ’گارنیئر سکن نیچرلز وائٹ کمپلیٹ ملٹی ایکشن فیئر نیس کریم‘ شامل ہے۔
جونسن اینڈ جونسن نے اس سے بھی ایک قدم آگے جاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں اپنی رنگ گورا کرنے والی کریمیں فروخت کرنا بند کر دے گی جن کے نام ’نیوٹرو جینا‘ اور ’کلین اینڈ کلیئر‘ ہیں۔

شیئر: