Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیت الحم عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

پیر کی صبح چھ بجے سے 48 گھنٹے کا لاک ڈاون ہوگا۔(فوٹو روئٹرز)
فلسطینی علاقے میں  بیت لحم کے گورنر نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو کے بعد بیت الحم کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 اے ایف پی کے مطابق گورنر کامل حمید نے ایک بیان میں کہا کہ پیر کی صبح چھ بجے سے 48 گھنٹے کے لاک ڈاون کا آغا ز ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مغربی کنارے کے شہر ہیبرون میں پانچ دن اور نابلس میں 48 گھنٹے کے لیے لاک ڈاون کیا گیا تھا۔
بیت لحم کے قریب دونوں علاقوں ہیبرون اور نابلس میں وائرس کے پھیلاو میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے ہفتے کو کووڈ 19 کے 67 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ ان میں سے 33 کا تعلق بیت الحم ڈسٹرکٹ سے ہے۔
وزارت کے مطابق مغربی کنارے میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک ہزار 552 ہے جبکہ دو افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
مغربی کنارے کی طرح اسرائیل میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شیئر: