Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی پائلٹ ہے ہی نہیں تو برطرفی کیسے؟ کویت ایئرویز

پاکستان کے 13 انجینیئر ہمارے یہاں کام کررہے ہیں(فوٹو ٹوئٹرالکویتیہ)
کویت ایئر ویز (الکویتیہ) نے کہا ہے کہ 'ایئرویز میں کوئی پاکستانی پائلٹ تعینات نہیں البتہ 13 پاکستانی انجینیئرز پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔‘
الکویتیہ  کے ٹوئٹر اکاؤنٹ اور کویت کی الآن نیوز ویب سائٹ کے مطابق ’سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ اطلاع من گھڑت ہے کہ الکویتیہ نے جعلی ڈگریوں پر کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس برطرف کردیے ہیں۔‘

 الکویتیہ نے کہا کہ ’برطرفی کا معاملہ تو اس وقت پیش آتا جب ہمارے یہاں کوئی پاکستانی پائلٹ کام کر رہا ہوتا۔ فی الوقت ایک بھی پاکستانی پائلٹ نہیں ہے کسی کو ملازمت سے نکالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘
الکویتیہ نے بیان میں مزید کہا کہ’ پاکستان کے 13 انجینیئر ہمارے یہاں کام کررہے ہیں جو نہایت پیشہ ورانہ طریقے سے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔‘
خیال رہے کہ پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کویت ایئرویز نے جعلی ڈگریوں کے معاملے کے بعد کویت ایئرویز میں کام کرنے والے پائلٹس کوبرطرف یا گراوؤنڈ کر دیا ہے۔

شیئر: