Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کی ھروب کمشنری جہاں کورونا کا کوئی مریض نہیں

مملکت میں کورونا کے متاثرین ایک لاکھ 82 ہزار 493 ہیں۔(فوٹو عاجل)
 سعودی عرب کے علاقے جازان کی ھروب  کمشنری میں کورونا کا کوئی مریض نہیں ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئے کورونا وائرس وبا کی ابتدا سے لے کر آج تک جازان ریجن کی ھروب کمشنری میں کورونا کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا-
ھروب جازان ریجن کے مشرق میں واقع ہے۔ یہ جیزان شہر سے  100 کلو میٹر دور ہے۔ اس کا رقبہ 18 ہزار مربع کلو میٹر ہے اور 75 ہزار سے زیادہ  آبادی ہے۔

جازان کی تمام کمشنریوں میں کورونا کے کل کیسز 2262  ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

یاد رہے کہ جازان میں 28 جون اتوار کو نئے کورونا وائرس کے 92 مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے۔ 67 وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔
جازان کی تمام کمشنریوں میں کورونا کے کل مصدقہ کیسز 2262  ہیں۔ ان میں سے 587 ایکٹیو ہیں۔  وائرس سے  1652 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مہلک وائرس سے اب تک  23 اموات ہوچکی ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا کے  مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 82 ہزار 493 ہوگئی ہے۔
اب تک ایک لاکھ 24 ہزار سات سو 55  مریض صحت یاب ہوچکے جبکہ جبکہ کورونا سے مرنے والے 1551 ہیں۔

شیئر: