Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ایک دن میں 49 ہلاکتیں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 49 ہلاکتیں ہوئی (فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں گزشتہ24  گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 49 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پیر کی صبح جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نئی اموات کے ساتھ پاکستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار ہزار 167 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران کورونا کے تین ہزار 557 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد  کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد دو لاکھ  چھ ہزار 508 ہوگئی ہے۔
 
پاکستان میں متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں ہے جبکہ ہلاکتوں کے لحاظ سے صوبہ پنجاب آگے ہے۔
سندھ میں اب تک 80 ہزار 446 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ پنجاب میں یہ تعداد 74 ہزار 778 ہے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 778 اور بلوچستان میں 10 ہزار 376 ہے۔
اسلام آباد میں اب تک وائرس سے 12 ہزار 643، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 442 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک پزار 49 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستان میں اب تک وائرس کے 12 لاکھ 62 ہزار 162 افراد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 23 ہزار نو ہے۔
صوبہ پنجاب  میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک ہزار 681 ہے۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک ہزار 269 ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں عالمی وبا کی وجہ سے اب تک 922 مریضوں کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
اسلام آباد میں 127 اور بلوچستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 116 ہے۔
 

شیئر: