Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

’زلزلے کا مرکز مصر سے 280 کلو میٹر دور ترکی میں تھا‘ ( فوٹو: المرکزیہ)
مصرکے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم اس سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
مصری نیوز ایجنسی کے مطابق فلکی اور جیولوجیکل ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی نے کہا ہے کہ ’اتوار اور پیر کی درمیانی شب محسوس کیے جانے والے جھٹکوں کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.5 تھی۔‘
’زلزلے کا مرکز 218  کلومیٹر دور ترکی کے شہر ازمیر کے مشرق میں تھا جس کے جھٹکے مصر میں محسوس کیے گئے۔‘
’جھٹکوں کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم متعلقہ ادارے اس کے مابعد اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’دار الحکومت قاہرہ اور جیزہ کے رہائشیوں نے سب سے زیادہ جھٹکے محسوس کیے تھے۔‘
انہوں نے بتایا ہے کہ ’مصر زلزلوں کے معروف مراکز سے دور ہے تاہم بحیرہ احمر اور خلیج عقبہ زلزلوں کے مرکز سمجھے جاتے ہیں تاہم یہاں درمیانے درجے کے جھٹکے ہوتے ہیں۔‘

شیئر: