Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 16 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ

مہلک وائرس سے اب تک 1649 ہلاکتیں ہوچکی ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ کورونا کی وبا کے آغاز سے لے کر اب تک ملک میں کورونا کے 16 لاکھ 39 ہزار 314 لیباریٹری ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا ہے کہ انسانوں کو کورونا وائرس سات طریقوں سے متاثر کرتا ہے۔ یہ تنفس کے امراض پیدا کرتا ہے۔ سانس کی سوزش اور نزلے کی شدت وائرس لگنے سے بڑھ جاتی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وبا کے آغاز سے لے کر اب تک مہلک وائرس سے 1649 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
وزارت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ کورونا کا ٹیسٹ صحت یابی میں کلیدی کردارادا کرتا ہے لیکن ایسی بات نہیں ہے۔
بعض اوقات انسان وائرس سے صحت یاب ہوجاتا ہے البتہ غیرایکٹیو وائرس بعد میں اپنا اثر دکھا دیتا ہے۔
اسی وجہ سے کبھی کبھار مریض کو ایسا لگتا ہے کہ وہ صحت یاب ہوگیا ہے لیکن وائرس کے اثرات اس کے جسم میں موجود ہوتے ہیں۔
اسی لیے کئی کئی ہفتے مریض کا کورونا ٹیسٹ لیا جاتا ہے جب تک وائرس کے تمام اثرات ختم نہیں ہوجاتے۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: