Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاکستانیوں کی وجہ سے کسی ملک میں کورونا نہیں پھیلا‘

معید یوسف کا کہنا ہے کہ انتہائی ضرورت کے وقت بیرون ملک سفر کریں (فوٹو:ریڈیو پاکستان)
وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے اس امر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی وجہ سے دوسرے ممالک میں کورونا پھیلا، بہت کم تعداد میں پاکستایوں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
جمعرات کو اسلام آباد میں نیوز بریفنگ میں معید یوسف کا کہنا تھا کہ صرف وہی لوگ بیرونی ممالک کا سفر کریں جن کے لیے بہت ضروری ہو۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک نے یہ شرط عائد کی ہے کہ وہاں جانے والوں کا کورونا ٹیسٹ ہو چکا ہو۔
'ہم نے یہ پالیسی اختیار کی ہے کہ جس طرح آنے والوں کا سکین کیا جا رہا ہے اور سوال و جواب کیے جاتے ہیں یہی طریقہ کار باہر جانے والوں کے ساتھ بھی رکھا جائے۔'

 

معید یوسف نے کہا کہ 'سیر و تفریح کے لیے سفر سے گریز کریں، کوئی پتا نہیں جب آپ واپس آنا چاہیں تو ان ممالک کی پالیسی کیا ہو۔'
انہوں نے کہا کہ اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو سیر کے لیے باہر گئے ہوئے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کو واپس لایا جائے۔
'پہلے بھی پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے اور دیگر تمام کو بھی لایا جائے گا۔'
انہوں نے بیرون ملک جانے کی خواہش رکھنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سفر سے قبل اپنے اور اس ملک جہاں وہ جانا چاہتے ہیں کی پالیسی کا اچھی طرح جائزہ لیں، پھر سفر کریں۔
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کورونا ختم نہیں ہوا اس لیے غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔
'ہم گارنٹی نہیں دے سکتے کہ کس ملک کی حدود کب تک کھلی ہوں گی، دنیا کی پالیسی ہمارے کنٹرول میں نہیں، وہ تبدیل ہوتی رہتی ہے۔'

معید یوسف نے کہا کہ مسافر اپنا ٹیسٹ کروا کر ایئرپورٹ جائیں (فوٹو: اے ایف پی)

 معید یوسف کے بقول ملک سے باہر جانے والوں اور واپس آنے پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
خود کو خطرے میں نہ ڈالیں اور غلط خبروں پر بھروسہ مت کریں۔
انہوں نے کہا جن مسافروں میں علامات پائی جائیں وہ لازمی ٹیسٹ کروا کے ائیرپورٹ جائیں ورنہ سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کچھ لوگ کورونا کی غلط رپورٹس لے کر گئے اور وہاں ان کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کی وجہ سے ملک کی بدنامی ہوئی
انہوں نے عوام اپیل کرتے ہوئے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں