Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک ایئرپورٹ میں تین نئے ٹیوب کی تنصیب

’نئے ٹیوب کی تنصیب سے مسافروں کو زیادہ سہولت فراہم ہوگی‘ ( فوٹو: واس)
تبوک کے شہزادہ سلطان بن عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں جہاز میں سوار ہونے کے لیے تین نئے ٹیوب نصب کیے جائیں گے۔
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق ایئرپورٹ کے سربراہ عادل بن عبد القادر عالوہ نے کہا ہے کہ ’دو ٹیوب کم چوڑائی والے جہازوں کے لیے مختص ہیں جبکہ ایک ٹیوب چوڑے جہازوں کے لیے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’کرفیو کے دوران ایئرپورٹ کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گیے جن میں ٹرمنل سے جہاز میں سوار ہونے کے لیے نئے ٹیوب کی تنصیب شامل ہے۔‘
’نئے ٹیوب سے مسافروں کو زیادہ سہولت فراہم ہوگی نیز حفاظتی تدابیر پر زیادہ بہتر انداز میں عمل ہوگا۔‘
 انہوں نے کہا ہے کہ ’تبوک ایئرپورٹ پر مسافروں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے نئے آلات کی تنصیب جاری ہے جس میں جدید کیمروں کے علاوہ سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے زمین پر نشانات لگائے گیے ہیں۔‘

’ہر پرواز کے بعد جہاز کی مکمل صفائی ہوتی ہے اور نئے مسافروں کے لیے سینیٹائز کیا جاتا ہے‘ ( فوٹو: واس)

’ایئرپورٹ کے تمام حصوں میں سینیٹائزنگ کا عمل مسلسل جاری ہے نیز جگہ جگہ مسافروں کے لیے سینیٹائزر رکھے گیے ہیں۔‘
’ایئرپورٹ عملے کو ایس او پیز پر عمل کرنے کا پابند بنایا گیا ہے نیز ڈیوٹی شروع کرنے سے پہلے ان کا معائنہ ہوتا ہے۔‘
’ہر پرواز کے بعد جہاز کی مکمل صفائی کی جاتی ہے اور نئے مسافروں کے لیے سینیٹائز کیا جاتا ہے۔‘

شیئر: