Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 3383 نئے مریض، 54 ہلاک

’گزشتہ روز 4909 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 54 مریض ہلاک ہوگیے ہیں‘ (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں آج جمعرات کو کورونا کے 3383 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 97 ہزار608 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 4909 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 54 مریض ہلاک ہوگیے ہیں‘۔
’شفایاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 37 ہزار669 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان 1752 ہوگئے ہیں‘۔
’اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 58187 ہے جبکہ 2287 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔

جمعرات کو سب سے زیادہ  نئے مریض ریاض میں سامنے آنے(فوٹو سبق)

 وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق جمعرات کو سب سے زیادہ  نئے مریض ریاض میں سامنے آنے۔ ان کی تعداد 397 ہے۔الہفوف میں 277 ،مدینہ منورہ میں 176، مکہ مکرمہ میں 271 ، طائف میں 164 اور جدہ میں 164 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں  پر پھر زوردیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر پع عمل کریں۔ سماجی فاصلے کے اصول اور ماسک کی پابندی کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایک اجتماع میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کو شرکت کی اجازت ہے تاہم تمام افراد کو احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا لازم ہے۔
 

شیئر: