Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ اسلامی یونیورسٹی کے نئے سربراہ کون؟

شاہی اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا- فوٹو مدینہ یونیورسٹی
مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی  کا نیا  سربراہ شہزادہ ڈاکٹر ممدوح بن سعود بن ثنیان آل سعود  کو مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے الیکٹرانک انجینیئرنگ میں معاون پروفیسر کی حیثیت سے عملی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

تین سال تک شقرا یونیورسٹی میں سیکریٹری کی حیثیت سے کام کیا- فوٹو: سبق

سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر ممدوح کے تقرر سے متعلق شاہی فرمان جاری کردیا گیا- یہ اطلاع وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے دی ہے-
شہزادہ ڈاکٹر ممدوح بن سعود منفرد قائدانہ صلاحیت رکھنے والی شخصیات میں سے  ایک ہیں- انہوں نے 1997 میں کنگ سعود یونیورسٹی میں الیکٹرانک انجینیئرنگ کے شعبے کے معاون پروفیسر کی حیثیت سے عملی زندگی کا آغاز کیا تھا-
ڈاکٹر ممدوح انجینیئرنگ ریسرچ سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر، انڈسٹریل انسٹی ٹیوٹ میں مالیاتی و انتظٓامی امور کے  نائب سربراہ رہ چکے ہیں۔
 تین سال سے شقرا یونیورسٹی کے سیکریٹری کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔
ڈاکٹر ممدوح نے مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی کا سربراہ مقرر کرنے پر شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے ممنونیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ منصب کے تقاضے پورے کرکے شاہی اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
ڈاکٹر ممدوح نے کہا کہ’ مدینہ منورہ اسلامی یورنیورسٹی جیسی تاریخی درس گاہ کی قیادت میرے لیے اعزاز کا باعث ہے-  گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان اور نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد کی قیادت میں یونیورسٹی کو آگے لے  جانے کی کوشش کروں گا‘۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: