Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری فنکارہ رجاء الجداوی کورونا کے باعث چل بسیں

’وہ 43 دن سے قرنطینہ میں تھیں، علاج کی تمام کوششیں بے سود نکلیں‘ ( فوٹو: الشرق)
مصر کی سینیئر فنکارہ رجاء الجداوی کورونا کا شکار ہونے کے بعد چل بسیں۔ وہ گزشتہ 43 دن سے قرنطینہ میں تھیں۔
مصری نیوز ایجنسی کے مطابق وہ الاسماعیلیہ کے ابو خلیفہ ہسپتال میں زیرعلاج تھیں جہاں ان کی حالت بگڑنے پر مصنوعی سانس پر رکھا گیا تھا۔
ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مصری فنکارہ کا تین مرتبہ کورونا ٹیسٹ ہوا اور ہر دفعہ مثبت نتیجہ نکلا۔ پلازما سے علاج بھی کیا گیا مگر بے سود ثابت ہوا‘۔
ادھر مصری فنکاروں کی یونین نے تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’رجاء الجداوی مصر کی عظیم فنکارہ تھیں جنہوں نے پرانے اور نئے عہد کے نوجوانوں کے ساتھ کام کیا ہے‘۔

’1958 میں انہیں مصر کی ملکہ حسن منتخب کیا گیا، اسی سال ان کی پہلی فلم ریلیز ہوئی‘ ( فوٹو: المصری)

واضح رہے کہ مصری فنکارہ 6 ستمبر1938 میں پیدا ہوئیں، 1958 میں انہیں مصر کی ملکہ حسن منتخب کیا گیا تھا۔
انہوں نے لا تعداد فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے۔ ان کی پہلی فلم 1958 میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ آخری ڈرامہ گزشتہ رمضان کے دوران عرب چینلز پر دکھایا گیا۔

شیئر: