Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  ’ پٹرول بھرواتے وقت انجن بند کرنا ہوگا‘ وزارت توانائی کے نئے ضوابط

سلامتی ضوابط پر عمل نہ کرنے والے صارفین کو پٹرول نہیں ملے گا ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارتِ توانائی نے پٹرول سٹینشز انتظامیہ کو کہا ہے کہ ’سلامتی ضوابط پر عمل نہ کرنے والے صارفین کو پٹرول نہ دیا جائے۔  گاڑی پٹرول بھرواتے وقت انجن بند کرنا ہوگا۔‘
عکاظ کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا کہ’ نئے ضوابط کا مقصد عوامی سلامتی اور نظم و ضبط کا خیال رکھنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔‘
سٹیشن پرپٹرول بھروانے کے لیے گاڑیوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو جدا کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
صارفین کےلیے لازمی ہے کہ  وہ مخصوص راستے کا ہی انتخاب کریں، جلدی میں مخالف سمت والے مقام سے سٹیشن میں داخل نہ ہوں۔
وزارت کی جانب سے پٹرول اسٹیشن انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ پٹرول بھرواتے وقت گاڑی کا انجن بند کرنا ضروری ہے، ایسا نہ کرنے والوں کو سروس فراہم نہ کی جائے۔
 وزارت میں فنی و تنظیمی امور کے سیکرٹری ماجد العتیبی کا کہنا تھا پٹرولسٹیشن اور فراہم کی جانے والی سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کےلیے ضوابط جاری کیے گئے ہیں، اہم ترین مقصد لوگوں کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔‘

 پٹرول سٹیشنز کے لیے جاری نئے ضوابط  کو عوام کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ بعض افراد چند لمحے بھی انتظار نہیں کرسکتے، وہ قطار میں لگنے کے بجائے مخالف سمت سے گاڑی لے کر پمپ پر پہنچ جاتے ہیں جس سے دوسری سمت سے آنے والے گاڑیوں کا راستہ بھی بند ہوجاتا ہے۔
ضوابط پرسختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے بارے میں لوگوں کا کہنا تھا ’ اگر سٹینشز میں چھوٹے ساھر کیمرے لگادیئے جائیں تو خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی سبق ملے گا اور اس رجحان پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔‘
 

شیئر: