Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'ورثے کا تحفظ، محفوظ مستقبل کی ضمانت'

شہزادی هيفاء سعودی عرب کی یونیسکو میں مستقل نمائندہ ہیں۔ فوٹو: بشکریہ عرب نیوز
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو میں سعودی عرب کی مستقل نمائندہ شہزادی هيفاء بنتِ عبدالعزیز المقرن نے کہا ہے کہ امن قائم کرنے اور قوموں کے درمیان تفرقے کو مٹانے کی کوشش صرف تب رنگ لائے گی جب عالمی سطح پر اس کے لیے محنت کی جائے گی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے یہ بات حال ہی میں ہونے والی اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت (یونیسکو) کے 209 ویں سیشن میں فرانس کے شہر پیرس میں کی۔
اس سیشن میں شہزادی هيفاء اور سعودی عرب کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 26 افراد کی ٹیم نے مملکت کی نمائندگی کی۔ یہ شعبے یونیسکو کے کام  سے متعلق ہیں، جن میں تعلیم، ثقافت، بجلی اور ماحولیات شامل ہیں۔
شہزادی هيفاء کا کہنا تھا کہ 'مختلف ثقافتوں (سے تعلق رکھنے) اور مختلف زبانیں بولنے کے باوجود ہم سب اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ تعلیم سب کا حق ہے، اور ورثے کے تحفط کا مطلب مستقبل کو محفوظ کرنا ہے۔ اور یہ بھی کہ سائنس کے ذریعے دنیا کو موجودہ وبا سے نکالا جا سکتا ہے۔' 
انہوں نے بتایا کہ کیسے سعودی عرب دوسرے ممالک کی ترقی میں ان کا ساتھ دیتا ہے، خاص طور پر تعلیم کو فروغ دینے اور جی 20 ممالک کا کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے میں۔
شہزادی هيفاء نے کہا کہ سعودی عرب نے افریقی ملکوں کی مدد کی اور وہ یونیسکو کے کام کے مختلف شعبوں میں اپنے تجربات سے فائدہ پہنچانے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

شیئر: