Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عربی گیٹار بجانے والا شخص کسی مسجد کا امام نہیں‘

عربی گیٹار بجانے والے شخص کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ( فوٹو: سبق)
جازان میں وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے دفتر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر عربی گیٹار بجانے والے ایک شخص کی ویڈیو یہ کہہ کر شیئر کی گئی ہے کہ وہ صبیا کمشنری کی ایک مسجد کا امام ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو میں عربی گیٹار بجانے والا شخص کسی مسجد کا امام نہیں نہ اس کا وزارت سے کسی قسم کا کوئی تعلق ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ویڈیو شیئر کرنے والے شخص پر جھوٹ اور بے بنیاد دعویٰ کرنے پر مقدمہ دائر کیا جائے گا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے والے نے وزارت اور مساجد کے اماموں کی توہین کی ہے‘۔
’وزارت یقین دلاتی ہے کہ ویڈیو میں گیٹار بجانے والا شخص کسی مسجد کا امام نہیں، اس حوالے سے ویڈیو شیئر کرنے والے کا دعوی محض الزام ہے‘۔

شیئر: