Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: الوفرۃ، الخفجی آئل فیلڈ سے پیداوار کا آغاز

آئل فیلڈ ز کویت اور سعودی عرب کے  درمیان مشترک ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)
کویت نے الوفرۃ اور الخفجی آئل فیلڈ سے تیل نکالنا شروع کردیا ہے۔ دونوں آئل فیلڈز کویت اور سعودی عرب کی مشترکہ ملکیت ہے۔
اوپیک اور غیر اوپیک ممالک کے مابین تیل پیداوار میں کٹوتی کے معاہدے کے بعد یکم جون سے پیداوار ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
کویتی وزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ الوفرۃ اور الخفجی  آئل فیلڈ سے ایک ماہ کی معطلی کے بعد تیل کی پیداوار دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ الوفرۃ اور الخفجی آئل فیلڈز سے دونوں ملک آئل فیلڈ آپریشن کررہے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق کویتی وزارت پٹرولیم نے اپنے بیان میں کہا کہ پانچ برس سے الوفرۃ آئل فیلڈ کی پیداوار معطل تھی۔ پہلی بار اس سے پیداوار کا آغاز کیا گیا۔

12 کے اندر لوفرۃ آئل فیلڈ سے مکمل گنجائش کے ساتھ تیل کی پیداوار بحال ہوجائے گی۔(فوٹو: ٹوئٹر)

امریکی آئل کمپنی شیفرن نے سعودی عرب اور کویت کے درمیان تقسیم شدہ علاقے میں واقع الوفرۃ آئل فیلڈ کی بابت توقع ظاہر کی ہے کہ 12 ماہ کے دوران اس سے مکمل گنجائش کے ساتھ تیل کی پیداوار بحال ہوجائے گی۔
سعودی عرب اور کویت دونوں ملکوں کے درمیان غیرجانبدار علاقے کی تقسیم کے معاہدے کے ضمیمے پر دستخط کرچکے ہیں جبکہ تقسیم شدہ علاقے کے بالمقابل واقع علاقے کی تقسیم کا معاہدہ بھی کیے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں فریقین مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کرچکے ہیں۔

شیئر: