Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز دو لاکھ 34 ہزار سے زیادہ

پاکستان میں ایک دن کے اندر مزید 77 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77مزید  افراد کورونا کے سبب ہلاک ہوگئے ہیں۔
منگل کی صبح جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار 691 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں اب تک کورونا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ 34 ہزار پانچ سو نو ہو چکی ہے۔
77 نئی ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں اب تک چار ہزار 839 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

اس وبا میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 957 ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 94 ہزار 713 ہے۔
ملک بھر میں چار سو 39 مریض ونٹی لیٹر پر ہیں۔
کیسز کے حوالے سے ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں مریضوں کی تعداد 96 ہزار 236 ہے جب کہ پنجاب میں اب تک 82 ہزار 669 افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
بلوچستان میں اب تک 10 ہزار 841 افراد میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے  جب کہ خیبر پختونخوا میں ایسے افراد کی تعداد 28 ہزار 236 ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مریضوں کی تعداد ایک ہزار 383، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 587، اور اسلام آباد میں ایک 13 ہزار 557 ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئی ہے جہاں ایک ہزار 899 افراد اس مرض کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا چکے ہیں جب کہ سندھ میں ایک ہزار 572 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔  کے پی میں ایک ہزار 38، اسلام آباد میں 140، بلوچستان میں 124، گلگت بلتستان میں 30، اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 36 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں