Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا سے مزید 50 ہلاکتیں

پاکستان میں اب تک کورونا کے 14 لاکھ 20 ہزار 623 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 50 اموت ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 762 ہو گئی ہے جبکہ 3 ہزار 344 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
 پیرکو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818 ہو گئی ہے جن میں سے ایک لاکھ 31 ہزار 649 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 
پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 20 ہزار 623 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 271 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

 

ملک میں وبا کے 2 ہزار 406 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ہیں۔ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 94 ہزار 528 ہو گئی ہے جبکہ 53 ہزار 165 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبے میں کورونا سے 1526 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں 1884 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور یہ تعداد کسی بھی دوسرے صوبے یا علاقے سے زیادہ ہے جبکہ 45 ہزار 122 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ پنجاب میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار 963 ہو چکی ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے 28 ہزار 116 مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ صوبے میں 869 اموات ہوئی ہیں جبکہ 11 ہزار 97 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 710 ہو چکی ہے جبکہ 16 ہزار 428 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ایک ہزار 28 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 271 ٹیسٹ کیے گئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

بلوچستان میں 10 ہزار 814 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ صوبے میں وائرس سے 123 اموات ہو چکی ہیں۔ صوبے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہزار 885 ہے۔
گلگت بلتستان میں 1561 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ علاقے میں 1203 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1342 ہے۔ 690 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں 36 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں