Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقاموں اور ویزوں میں توسیع کا طریقہ کیا؟

غیرملکیوں کے لیے متعدد سہولتوں کی منظوری دی گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کے اقاموں اور ویزوں سے متعلق سرکاری رعایتوں پر عمل درآمد کے طریقہ کار کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ شاہ سلمان نے غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں متعدد سہولتوں کی منظوری دی ہے۔
شاہی فرمان کے مطابق غیرملکیوں کے خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) بیرون مملکت خروج وعودۃ (ری انٹری ویزے) پر موجود غیرملکیوں کے اقاموں میں 3 ماہ کی مفت توسیع ہوگی جبکہ ایسے غیرملکی جنہوں نے خروج و عودہ (ری انٹری ویزہ) لے کر استعمال نہ کیا ہو اس کی میعاد میں بھی تین ماہ کی توسیع دے دی جائے گی۔
شاہی فرمان کے تحت بیرون مملکت موجود خروج وعودہ (ری انٹری ویزے) میں تین ماہ کی توسیع ہوگی- وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں موجود غیرملکیوں کے قیام میں تین ماہ کی توسیع ہوگی- یہ سہولتیں کوئی فیس لیے بغیر دی جائیں گی۔
سعودی عرب کی جانب سے یہ رعایتیں سفری پابندیوں کی وجہ سے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کے مطابق شاہی منظوری کے تحت مذکورہ تمام رعایتوں پر عمل درآمد کے طر یقہ کا ر کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: