Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ سے خصوصی پرواز کے ذریعے 170 پاکستانیوں کی واپسی

مسافروں کے کورونا ٹیسٹ اور ان کی مکمل تھرمل سکریننگ بھی کی گئی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایات پر کورونا وائرس کے پیشِ نظر بیرون ملک پھنسے بلوچستان کے شہریوں کے لیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شارجہ سے جاری ہے۔
سول ایوی ایشن کے حکام کے مطابق آج منگل کو شارجہ سے ایئر عریبیہ کی فلائٹ نمبر G9-568 ایک سو 70 مسافروں کو لے کر کوئٹہ انٹرنیشل ایئر پورٹ پر پہنچی۔ اس پرواز میں جہاز کے عملے کے چھ افراد بھی تھے۔
اس موقعے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی، محکمہ صحت اور دوسرے متعلقہ اداروں نے مکمل انتظامات کر رکھے تھے۔
مسافروں کے کورونا ٹیسٹ اور ان کی مکمل تھرمل سکریننگ بھی کی گئی۔ تاہم کسی بھی مسافر میں کورونا نہیں پایا گیا۔
پرواز کے بعد جہاز اور ایئرپورٹ کو مکمل طور پر ڈس انفیکٹ کیا گیا۔
مسافروں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان اور معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ ان کی کاوشوں کی بدولت ان کی وطن واپسی ممکن ہوئی۔

شیئر: