Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے ہوٹل میں آتشزدگی، 24 افراد جھلس گئے

  فائر بریگیڈ نے بر وقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پا لیا۔(فوٹو اخبار24)
ریاض کے ایک ہوٹل میں منگل کو آگ لگنے سے 24 افراد جھلس گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ نے بر وقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔
اخبار 24 کے مطابق ہلال احمر کی 9 ٹیموں نے شہری دفاع کی ٹیموں کی معاونت کی۔ امدادی ٹیموں نے متاثرین میں سے دو کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے قریبی ہسپتال میں مزید علاج کے لیے داخل کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ موسم گرما کے دوران سعودی عرب کے شہروں میں آتشزدگی کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں-
شہری دفاع کی جانب سے بار بار ہوٹلوں، رہائشی مراکز، کمپنیوں و اداروں اور گھروں کے مالکان اور کرایہ داروں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ آگ پر قابو پانے  کے لیے ابتدائی ضروری اشیا رکھیں۔
شہری دفاع نے شہریوں کو آگ پر قابو پانے کے حوالے سے بھی آگہی حاصل کرنے کا کہا ہے۔ آگ میں محصور ہونے کی صورت میں خود کو بچانے اور اس سے نکلنے کے طریقے بھی سمجھائے جا رہے ہیں۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: