Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کے بلوں سے منا بھائی کے ’سرکٹ‘ بھی پریشان

ارشد وارثی نے مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے مداحوں کے دل میں جگہ بنائی۔ (تصویر : اے ایف ہی )
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران شہریوں کی معاشی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے دنیا کے مخلتف ملکوں میں حکومتوں نے آسانی فراہم کرنے کے لیے کچھ فیصلے کیے جن سے اب بہت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
پاکستان اور انڈیا میں حکومت کی جانب سے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی پیکج کے تحت بلوں کی ادائیگیاں آسان بنانے کے لیے قسطوں میں ادائیگی کی سہولت دی گئی تھی۔
لاک ڈاون کے  پیش نظر اس فیصلے سے جہاں کئی شہری خوش نظر آئے وہیں تین ماہ کے بعد زیادہ آنے والے بلوں کی وجہ سے حکومت کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
انڈین اداکار ارشد واثی نے بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کی ادائیگی کے لیے  اپنا گردہ بیچنے کا سوچ لیا ہے۔
انڈین فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے ’سرکٹ‘ کو آج کل بجلی کے بلوں نے پریشان کر رکھا ہے اور انہوں نے اس کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا ہے۔
ارشد وارثی نے لکھا کہ اُن کا بجلی کا بل بہت زیادہ آیا ہے اور جون کا بل ادا کرنے کے لیے انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 3 ہزار 564 روپے نکالے ہیں۔
انڈین اداکار ارشد وارثی نے ٹویٹ کیا ہے کہپلیز میری پینٹنگز خرید لیں، مجھے اپنے بجلی کے بل ادا کرنے ہیں۔‘

اداکار ارشد وارثی مزید لکھا کہ وہ ’اپنے گردے آنے والے مہینے کے بجلی کے بل کے لیے رکھ رہے ہیں۔​ 
سوشل میڈیا پر کچھ دن سے انڈین صارفین کی جانب سے بلوں میں اضافے کے حوالے سے بحث کا سلسلہ جاری ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بجلی کے بلوں میں اضافے سے صرف انڈین فلم انڈسٹری کے افراد ہی نہیں بلکہ پورا ممبئی شہر پریشان ہے۔
اس سے قبل انڈین اداکارہ ہما سیلم قریشی نے لکھا تھا کہ ’بجلی کے نئے ریٹس آخر کیا ہیں؟ پچھلے مہینے میں6 لاکھ دیا جب کہ اس مہینے 50 ہزار دینا پڑا ۔ کیا کوئی نئی قمیتوں پر روشنی ڈالے گا‘
جس کے جواب میں اداکار ارشد وارثی نے لکھا تھا کہ ’ان بلوں کی اوسط رقم تو ہائی وے پر کی جانے والی ڈکیتی کے طرح ہے۔ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہمیں وہ رقم ادا کرنی چاہیے جو ہم نے پچھلے سال اس ماہ ادا کی تھی‘

ممبئی میں رہائش پذیر ارشد وارثی سمیت کئی معروف فنکار بجلی کے بلوں میں یک دم اضافے سے پریشان ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے بلوں میں زیادتی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں جن میں ہما قریشی ، نمرت کور، سوہا علی خان، سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔

شیئر: