Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران جنگ پر اخراجات 29 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں: امریکی حکام

امریکی محکمہ جنگ پینٹاگون نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کی اخراجات قریباً 29 ارب  ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ کو اس تنازعے اور فوجی تیاریوں پر پڑنے والے اس کے اثرات پر کانگرس کی جانب سے سخت جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔
وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین امریکی قانون سازوں کے سامنے 2027 کے لیے امریکی فوج کے 1.5 ٹریلین ڈالر کے مجوزہ بجٹ پر اظہارِ خیال کر رہے تھے، اور اس دوران ان سے اب تک جنگ پر آںے والے اخراجات کے بارے میں دریافت کیا گیا۔
پینٹاگون حکام کے مطابق دو ہفتے قبل کانگریس کو ایران جنگ پر 25 ارب ڈالر اخراجات کا تخمینہ بتایا گیا تھا جو اب بڑھ کر 29 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
 

شیئر: