Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  رابطہ عالم اسلامی کیجانب سے پاکستان کو طبی امداد

رابطہ عالم اسلامی کے آفس میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی(فوٹو، واس)
رابطہ عالم اسلامی نے نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی سازوسامان کی تیسری کھیپ حکومت پاکستان کے حوالے  کردی-
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اسلام آباد میں رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل آفس میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی-
پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستانی وزارت صحت کے متعدد عہدیدار تقریب میں شریک ہوئے-
رابطہ  کے  ریجنل ڈائریکٹر سعد الحارثی نے امدادی پروگرام کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت برادر ملک پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے طبی لوازمات، دوائیں اور سازوسامان فراہم کررہا ہے-
تیسری  کھیپ میں آکسیجن کے آلات، انجیو گرافی کی مشینیں، طبی عملے کو وائرس سے بچانے والا سازوسامان اور درجہ حرارت چیک کرنے والے آلات شامل تھے-
الحارثی نے توجہ دلائی کہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی کی ہدایت پر امدادی طبی سامان برادر ملک پاکستان کو پیش کیا جارہا ہے- رابطے کی جانب سے دنیا بھر میں متعدد انسانیت نواز پروگرام نافذ کیے جارہے ہیں یہ ان میں سے ایک ہے-

شیئر: