Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی ابحر کورنیش روڈ اتوار سے بند

جنوبی ابحر فرنٹ پروجیکٹ 840 دن میں مکمل ہوگا۔ (فوٹو: وکی پیڈیا)
 سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے جنوبی ابحر جانے والی کورنیش روڈ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی ابحر فرنٹ پروجیکٹ شروع کرنے کی وجہ سے بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جنوبی ابحر فرنٹ پروجیکٹ 840 دن میں مکمل ہوگا۔ کورنیش روڈ اتوار 12 جولائی سے بند کیا جا رہا ہے۔

 جدہ محکمہ ٹریفک کے تعاون سے متبادل راستے متعین کردیے گئے ہیں۔

جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ جدہ محکمہ ٹریفک کے تعاون سے متبادل راستے متعین کردیے گئے ہیں۔
میونسپلٹی کے مطابق جنوبی ابحر جانے والے السفینۃ چوک سے مڑ کر شمال کی جانب کنگ عبدالعزیز روڈ کا رُخ کریں جبکہ مرسی الاحلام اور کنز ابحر کا رُخ کرنے والے کنگ عبدالعزیز روڈ سروس روڈ سے اپنا سفر مکمل کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ شمالی ابحر کورنیش روڈ جانے والے معمول کے مطابق روڈ استعمال کرسکتے ہیں اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

شیئر: