Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ٹک ٹاکرز میں اداکاری کی صلاحیت نہیں‘

سیمی راحیل اداکارہ مہرین راحیل اور دانیال راحیل کی والدہ ہیں (تصویر : فیس بک )
سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر آئے روز ٹک ٹاکرز کے حوالے کوئی نہ کوئی بحث چھڑی ہوئی ہوتی ہے۔ جب گلوکار عاصم اظہر نے اپنے گانے میں ٹک ٹاک کی مشہور سٹار اریقا حق کو کاسٹ کیا تو سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گرما گرم بحث ہوئی۔ 
ابھی یہ بحث جاری تھی کہ گلوکار سرمد قدیر نے اپنا گانا ’شاعر‘ ریلیز کیا جس میں ٹک ٹاکر جنت مرزا کو مرکزی کردار دیا گیا تھا۔  ٹک ٹاکرز کی اداکاری نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ بعض اداکاروں کو کچھ زیادہ پسند نہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل کا بھی یہی خیال ہے۔ ان کے مطابق ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سے شہرت پانے والے لڑکے اور لڑکیاں صرف شہرت کے لیے بے تاب ہیں، اُن میں اداکاری کی کوئی صلاحیت موجود نہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Simiraheal (@simi_raheal_official) on

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سیمی راحیل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’پروڈیوسرز صرف ان اداکاروں کی خدمات حاصل کررہے ہیں جن میں اداکاری کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں پروڈیوسرز باصلاحیت فنکاروں کو نظر انداز کر کے ٹک ٹاک کے ناتجرجہ کار اداکاروں کو فوقیت دے رہے ہیں۔‘
انسٹا صارف علی کا کہنا تھا کہ ’میں آپ کے خیالات کی قدر اور حمایت کرتا ہوں لیکن بدقسمتی سے یہی سچ ہے کہ پروڈیوسرز کو زیادہ فالوورز والے ٹک ٹاکر سٹارز چاہیے لیکن سب سے زیادہ ٹیلنڈٹ تھیٹر اداکاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔‘

رفی کا کہنا تھا  کہ ’سیمی جی اقربا پروری ناظرین کی زندگیوں کو بھی قابل رحم بنا دیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ افسوسناک بات ہے کہ پروڈیوسرز اداکاروں کو تو معاوضہ ادا کرنے سے کتراتے ہیں لیکن خوبصورت لڑکے اور لڑکیوں کو پروموٹ کرنے میں آگے آگے رہتے ہیں۔‘
جہاں کئی اداکار ٹک ٹاکرز کی اداکاری کے خلاف ہیں وہیں ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صبا قمر اور یاسر حسن کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکرز کو لے کر ہمارے لوگ اس قدر منفی کیوں ہیں ہمیں چاہیے آنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

شیئر: