Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری افواج کی’فیصلہ کن 2020‘ مشقیں

فوجی مشقوں کا  آخری مرحلہ مکمل کرلیا گیا-(فوٹو عرب نیوز)
مصر کی مسللح افواج نے ’فیصلہ کن 2020‘ کے عنوان سے بری، بحری اور فضائی حملوں سے نمٹنے کے لیے  فوجی مشقیں کی ہیں۔ مصر نے  لیبیا سمیت علاقے میں دخل اندازی  کرنے والی قوتوں کو  مشقوں کے ذریعے پیغام دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق  مشقوں میں بری، بحری اور فضائی  افواج کے تمام یونٹ شریک ہوئے۔ مشقوں کا مقصد بحیرہ روم میں بڑھتے ہوئے  چیلنجوں اور درپیش خطرات سے نمٹنے کی عملی استعداد کا مظاہرہ تھا۔
مصر ایک عرصے سے ’قادر 2020‘ کے نام سے فوجی مشقیں کررہا تھا اب اس کا  آخری مرحلہ مکمل کرلیا گیا-

مصر نے  لیبیا سمیت علاقے میں دخل اندازی  کرنے والی قوتوں کو پیغام دیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

مشقوں میں چھاتہ بردار اور کمانڈوز نے بھی حصہ لیا- بحیرہ احمر اور بحیرہ روم کے ساحلوں سمیت تمام سٹراٹیجک جہتوں پر ممکنہ حملوں سے نمٹنے کی مشقیں کی گئی۔
مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے بتایا کہ پروگرام کے مطابق مصری افواج مختلف اسلحہ اور گولہ بارود کے ذریعے بھی مشقیں کریں گی۔
مصری مسلح افواج عوام کو یہ اطمینان دلانا چاہتی ہیں کہ وہ ریاست کے قومی مفادات کا تحفظ  کے تیار ہیں اور  ہر سٹراٹیجک جہت میں  دشمنوں کے ہر حملے سے نمٹنے کی صلا حیت رکھتی ہیں۔

شیئر: