Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پکوان آرٹ کی تعلیم دینے کے لیے فرانسیسی سکول کھولا جائے گا

سعودی عرب پکوان آرٹ کی تعلیم دینے والے ایک انٹر نیشنل اسپیشلسٹ فرانسیسی سکول کی پہلی برانچ جلد اپنے ہاں کھولے گا۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق سٹینڈرڈ لایف پرگرام سینٹر نے اس مقصد کے لیے ایجوکیشن اینڈ ڈیویپلمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت ثقافت نے حال ہی میں کھانوں کے ہنر کو فروغ دینے کے لیے اعلی اختیاراتی اتھارٹی قائم کی تھی، فرانسیسی سکول اسی کے تحت کھولا جائے گا۔
سعودی نوجوانوں کو پکوانوں کا ہنر سکھانے کے لیے ہونے والا معاہدہ وژن 2030 سے ہم آہنگ ہے جس کے تحت ہنر مند سعودی نوجوانو ں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
لایف سٹینڈر مرکز کے سربراہ فہد بن ابراہیم العقیل نے کہا ہے کہ ’عالمی معیار کی ہوٹلنگ اور سعودی پکوان کو دنیا میں متعارف کرانے کے لیے ہنر مند نوجوانوں کو تیار کیا جارہا ہے‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پکوان کا ہنر سکھانے کے لیے 30 طالبعلموں کو فرانس میں خصوصی کورس کروایا گیا تھا۔
 
 

شیئر: