Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

​حجاج اس سال مزدلفہ میں رات کیسے گزاریں گے؟

آرام گاہیں مزدلفہ کی مسجد المشعر الحرام کے قریب بنائی گئی ہیں۔(فوٹو العربیہ)
سعودی حکومت نےاس سال حج مقامات پر کورونا وائرس سے حجاج کو بچانے اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ حجاج  9 ذی الحجہ کو میدان عرفات میں وقوف کرکے سورج غروب ہونے پرمیدان عرفات سے مزدلفہ کا رخ کرتے ہیں اور رات مزدلفہ میں گزارتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ نے العربیہ چینل کے حوالے سے مزدلفہ میں حجاج رات کیسے گزاریں گے صحت ضوابط اور حفاظتی انتظامات کی رپورٹ پیش کی ہے۔
صحافیوں کی ٹیم نے بتایا ہے کہ وزارت حج و عمرہ نے مزدلفہ میں رات گزارنے والے حاجیوں کے لیے آرام گاہوں کا انتظام کیا ہے۔ جہاں سماجی فاصلے کی پابندی ہوگی۔ آرام گاہیں مزدلفہ کی مسجد المشعر الحرام کے قریب بنائی گئی ہیں۔

کسی بھی گروپ کے حاجیوں کی تعداد 20 سے زیادہ نہیں ہوگی۔(فوٹو العربیہ)

مشاہدے کے مطابق حجاج کو گروپوں کی شکل میں آرام گاہوں میں ٹھہرایا جائے گا- کسی بھی گروپ کے حاجیوں کی تعداد 20 سے زیادہ نہیں ہوگی۔ یہ انتظامات نئے کورونا وائرس سے حاجیوں کی صحت و سلامتی کی غرض سے کیے گئے ہیں۔
یہ انتظامات کورونا وائرس سے حاجیوں کو بچانے اور ان کی صحت و سلامتی کے  لیے کئے گئے ہیں۔
 دریں اثنا وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے مکہ مکرمہ اور اس کے آس پاس واقع کمشنریوں میں سینیٹائزنگ کا عمل تیز کردیا ہے۔ 

مکہ مکرمہ اور اس کے آس پاسں سینیٹائزنگ کا عمل تیز کردیا ہے۔ (فوٹو العربیہ)

العربیہ نیٹ کےمطابق مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر سعید الغامدی نے بتایا کہ  حج موسم کے دوران امراض پیدا کرنے والے کیڑے مکوڑوں اور مچھروں کے انسداد کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ  منی، مزدلفہ، عرفات، مکہ مکرمہ اور اس کے اطراف واقع کمشنریوں میں حج زائرین کی صحت و سلامتی کے لیے  ہر سال سپرے کا اہتمام کرتی ہے۔
وزارت ماحولیات نے  ماحولیاتی ادارے کے ڈائریکٹر انجینیئر ترکی الحمیدی نے بتایا کہ مکہ مکرمہ، جدہ میں ان مقاصد کے لیے ایمرجنسی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

شیئر: