Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف نیشنل پارک ’سیسد‘ کھول دیا گیا

پارک روزانہ صبح  11 سے شام 7 بجے تک کھولا جائے گا۔(فوٹو سبق)
طائف کا معروف نیشنل پارک ’سیسد‘ جمعے سے کھول دیا گیا۔ پارک روزانہ صبح  11 سے شام  7 بجے تک کھولا جائے گا۔ پارک آنے والوں کو سماجی فاصلے اور حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق طائف میں وزارت ماحولیات و پانی وزراعت کے ڈائریکٹر انجینیئر ھانی القاضی نے کہا ہے کہ  قومی پارک میں اصلاح و مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا۔ پارک کھولے جانے پر رضاکار نوجوان حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کی مہم چلائیں گے اور آگہی پروگرام کا اہتمام کریں گے۔

طائف قومی پارک کا افتتاح 21 برس قبل کیا گیا تھا(فوٹو سبق)

پارک کے ڈائریکٹر سامی الجعید نے بتایا کہ طائف قومی پارک طائف کے شمال  مشرق میں واقع ہے۔ یہ مملکت کے نہایت اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں فیملیز کے لیے انتظام ہے جبکہ بچوں کے لیے جھولے لگائے گئے ہیں دیگر سہولتیں بھی مہیا ہیں۔
طائف قومی پارک کا افتتاح 21 برس قبل کیاگیا تھا یہ پہاڑوں کے درمیان واقع ہے اور قدرتی محفوظ جنگل کی حیثیت رکھتا ہے- یہاں گھنے درخت اور بڑے بڑے سبزہ زار ہیں۔
 اس کا نام مشہور تاریخی ڈیم (سیسد) سے نسبت کی وجہ سے رکھا گیا ہے۔ یہ ڈیم  58ھ میں اموی خلیفہ معاویہ بن ابی سفیان کے عہد میں بنایا گیا تھا۔

شیئر: