Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر مناسب اشتہارات میں بچی کی شرکت، رشتے دار طلب

’مشہور بچی کو شادی شدہ خواتین کے لیے استعمال ہونے والی اشیا کی تشہیر کے لیے استعمال کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کا نوٹس لیا ہے جس میں ایک کم سن بچی کو غیر مناسب اشتہارات میں کام کرتے دکھایا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سنیپ چیٹ اور سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹس پر مشہور بچی کو شادی شدہ خواتین کے لیے استعمال ہونے والی اشیا کے علاوہ اس کی عمر کے حوالے سے غیر مناسب اشیا کی تشہیر کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
متعدد تشہیری ویڈیوز سامنے آنے کے بعد پراسیکیوٹر نے بچی کے رشتے داروں کو طلب کر کے ان سے اس بارے میں پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے متعلقہ حکام کو بھی ہدایت کی کہ وہ کمسن بچی اور آس پاس کے ماحول کے بارے میں نفسیاتی تحقیق کریں اور اس حوالے سے ضروری سفارشات تیار کریں۔
پبلک پراسیکیوشن نے بچوں کے تحفظ کے لیے طے شدہ ضوابط کی خلاف ورزی یا کمرشل اشتہارات کے لیے بچوں کے استحصال سے خبردار کیا ہے۔
واضح رہے کہ نامناسب اشتہار میں بچی کو استعمال کرنے پر ٹوئٹر صارفین کی طرف سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ صارفین کی بڑی تعداد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مداخلت کی اپیل کی تھی۔

شیئر: