Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوری کی سو وارداتیں ، غیر ملکی گروہ پکڑا گیا

غیر ملکی گروہ کو پولیس کے سراغراسانوں کی مدد سے پکڑا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے دارالحکومت میں چوری کی سو وارداتیں کرنے والے نو رکنی غیرملکی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ چوروں کا غیرملکی گروہ 7 سوڈانیوں، ایک مصری اور ایک انڈین پر مشتمل ہے۔
چوروں کا یہ گروہ موبائل کولڈ سٹوریج سےاے سی آلات چوری کررہے تھے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ چوروں کا یہ گروہ تین لاکھ ریال سے زیادہ کا سامان چوری کرچکا تھا۔ ان کے  قبضے سے چالیس ہزار ریال سے زیادہ ضبط کرلیے گئے جبکہ  15 فریزنگ کے آلات بازیاب کیے گئے۔
گروہ کے تمام افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکےانہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔ غیر ملکی گروہ کو پولیس کے سراغراسانوں کی مدد سے پکڑا گیا۔

شیئر: