Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محفوظ حج کے لیے جامع منصوبہ تیار کرلیا ہے: وزیر حج

وزیر حج نے مکہ مکرمہ، منی اور عرفات کا دورہ کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے کہا ہے کہ امسال حج موسم کو محفوظ بنانے کے لیے وزارت نے غیر معمولی منصوبہ تیار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے  مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کی سلامتی کے لیے سخت صحت ضوابط پر عمل ہوگا جو تمام مناسک کی ادائیگی کے دوران نافذ ہوں گے‘۔

’وزارت صحت کے تعاون معمولی سے معمولی چیز کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عازمین کو حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرکے ان کے مناسک ادائیگی کو آسان بنائیں گے‘۔
’وزارت صحت کے تعاون سے ہم نے تمام معاملات کا جائزہ لیا ہے اور معمولی سے معمولی چیز کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے جامع منصوبہ تیار کرلیا ہے‘۔
قبل ازیں وزیر حج نے مکہ مکرمہ، منی اور عرفات میں عازمین کے استقبال کے لیے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے متعدد دورے کیے۔

’عازمین کو حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرکے ان کے مناسک ادائیگی کو آسان بنائیں گے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

مکہ مکرمہ میں عازمین کے لیے استقبال کے لیے تیار کیے جانے والے ہوٹل کا دورہ کیا جہاں عازمین کو 4 ذو الحجہ سے 8 ذو الحجہ تک ٹھہرایا جائے گا۔
بعد ازاں وزیر حج نے میدان عرفان میں کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ عرفات میں حجاج کے استقبال اور حفاظتی تدابیر سے انہیں آگاہ کیا گیا۔
منی میں وزیر حج نے منی ٹاور کا دورہ کیا جہاں بعض عازمین کو ٹھہرایا جائے گا نیز خیموں کا بھی دورہ کرکے انتظامیہ کے متعدد افراد سے ملاقاتیں کیں۔

شیئر: