Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: چھ ماہ میں حفاظتی بیلٹ کی 22 ہزار خلاف ورزیاں

حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے پر 400 درہم کا جرمانہ کیا جاتا ہے۔(فوٹو گلف نیوز)
ابوظبی میں چھ ماہ کے دوران حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے کی 22 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
ابوظبی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سب کی سلامتی کی خاطر حفاظتی بیلٹ ضرور استعمال کریں۔ اس میں ان کا بھی فائدہ ہے اور دیگر کا مفاد بھی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا  کہ یکم جنوری سے جون 2020 کے آخر تک حفاظتی بیلٹ کی پابندی نہ کرنے پر 22 ہزار 162 ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ پرآئی ہیں۔

یکم جنوری سے جون 2020 کے آخر تک خلاف ورزیاں ریکارڈ پرآئی ہیں( فوٹو گلف نیوز)

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ابوظبی میں حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے پر ڈرائیور اور سواریوں پر 400 درہم کا جرمانہ کیا جاتا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو پھر تاکید کی کہ وہ ٹریفک قوانین و ضوابط کی پابندی کریں ۔اس میں ان کی بھی سلامتی ہے اور راستے استعمال کرنے والے دیگر لوگوں کی بھی۔
محکمہ ٹریفک نے بیان میں مزید کہا کہ حفاظتی بیلٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات کی صورت میں جانی نقصان بہت کم ہوتا ہے۔

شیئر: