Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انٹرنیشنل پروازوں کی بحالی کا شیڈول جاری نہیں ہوا‘

محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا کہ انٹرنیشنل پروازوں کی بحالی کا فیصلہ متعلقہ سرکاری ادارے کریں گے ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل پروازوں کی بحالی کے لیے کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے بتایا ہے کہ ’انٹرنیشنل پروازوں کی مرحلہ وار بحالی کے لیے کوئی جدول جاری نہیں کیا گیا۔‘
’سوشل میڈیا پر اس حوالے سے جو خبریں زیر گردش ہیں وہ بے بنیاد ہے۔‘
واضح رہے کہ ٹوئٹر، فیس بک اور واٹس ایپ پر ایک پیغام وائرل ہوگیا ہے کہ جس میں کہا جا رہا ہے کہ محکمہ شہری ہوا بازی نے انٹرنیشنل پروازوں کی بحالی کی لیے جدول جاری کیا ہے۔
نامعلوم ذرائع سے پھیلائے جانے والے پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تین اگست سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے بین الاقوامی پروازیں بحال ہوں گی، 23 اگست سے سعودی شہریوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت ہوگی جبکہ 16 ستمبر سے انٹرنیشنل پروازوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔
محکمہ شہری ہوا بازی نے واضح کیا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا جدول اس کی طرف سے جاری نہیں ہوا، انٹرنیشنل پروازوں کی بحالی کا فیصلہ متعلقہ سرکاری ادارے کریں گے۔‘
محکمہ شہری ہوا بازی نے سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ خبریں مستند ذرائع سے حاصل کیا کریں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں