Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں عام نمازیوں پر پابندی برقرار

اہل مکہ وقوف عرفہ کے دن حرم شریف کو اپنے لیے خاص کرلیتے ہیں- فوٹو ایس پی اے
حج سکیورٹی سپیشل فورس کے کمانڈر میجر جنرل محمد الاحمدی نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں عمرے اور عام نمازیوں کی آمد پر پابندی برقرار ہے۔ آئندہ ایام میں بھی  پابندی پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق میجر جنرل محمد الاحمدی سے پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا تھا کہ کیا وقوفہ عرفہ کے دن مسجد الحرام میں افطار کی اجازت ہوگی؟
حج سکیورٹی سپیشل فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ مکہ اور مدینہ کے باشندے نو ذی الحجہ کا روزہ رکھتے ہیں اور وہ مغرب کی نماز مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں ادا کرتے ہیں اور وہیں  افطار کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
9 ذو الحجہ (وقوف عرفہ) کے دن دونوں مقدس مساجد کی خواتین بڑی تعداد میں جمع ہوتی رہی ہیں۔
حج سکیورٹی سپیشل فورس کے کمانڈر نے مزید کہا کہ اس سال صورتحال مختلف ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے عمرے اور عام نمازیوں کی آمد پر پابندی تھی، ہے اور رہے گی۔
واضح رہے کہ اہل مکہ وقوف عرفہ کے دن کو عام زبان میں (یوم الخلیف)  کہتے ہیں۔ اس دن مکہ کے خاندان مسجد الحرام پہنچ جاتے ہیں۔ وقوف عرفہ کے دن حاجی میدان عرفات میں ہوتے ہیں۔ مقدس شہر کی سڑکیں خالی نظر آتی ہیں۔ 
یاد رہے کہ  حج کی وجہ سے کسی بھی ایسے سعودی شہری یا مقیم غیرملکی کو جس کے پاس حج اجازت نامہ نہیں ہوتا اسے وقوف عرفہ کے دن مکہ مکرمہ جانے نہیں دیا جاتا جبکہ اجازت نامہ رکھنے والے 9 ذی الحجہ کو مکہ اس لیے نہیں جاتے کیونکہ انہیں حج کا رکن اعظم ادا کرنے کے لیے میدان عرفات میں حاضر ہونا ضروری ہوتا ہے۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: