Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان: 1763 نئے کیسز، اموات 5 ہزار 700

پاکستان میں کورونا کے 2 لاکھ 13 ہزار 175 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں (فوٹو: اردو نیوز)
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 763 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ مزید 32 موات ہوئی ہیں۔اس طرح ملک میں وبا سے ہلاکتوں کی مجوعی تعداد 5 ہزار 709 ہو گئی ہے۔
اس وقت تک ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 16 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 50 ہزار 307 ہے جن میں سے 1382 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 13 ہزار 175 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 408 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ اب تک ملک میں 17 لاکھ 99 ہزار 290 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے دستیاب 1859 وینٹی لیٹرز میں سے 248 وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔ گلگت بلتستان، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں ہے۔ سندھ میں کورونا کی وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 213 ہو گئی ہے۔

 مویشی منڈیوں کے حوالے سے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی پابندی لازمی ہے۔ فوٹو اے ایف پی

پنجاب میں کورونا وائرس کے 91 ہزار 129 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2100 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے خصوصی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئےمویشی منڈیوں کے لیے بنائے گئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کا کہا۔ انہوں نے کہاکہ عیدالاضحیٰ اور محرم کے موقع پر بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں، لاپرواہی کرنے پر آئندہ آنے والے مہینوں میں اس کے نقصانات بھگتنا پڑیں گے۔
اجلاس کی میزبانی بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر جام کمال نے کی، تاہم دیگر صوبائی چیف سیکرٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اسد عمر نے بلوچستان حکومت کی مویشی منڈیوں کے حوالے سے حفاظتی تدابیر پر عمل کروانے کی کوششوں کو سراہا۔

شیئر: