Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں مزید 46 ہزار کورونا ٹیسٹ

امارات میں مریضوں کی مجموعی تعداد 58 ہزار249 ہوگئی۔(فوٹو اے ایف پی)
 متحدہ عرب امارات میں جمعے کو کورونا وائرس کے مزید 261 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ مریضوں کی مجموعی تعداد 58 ہزار249 ہوگئی۔
 یو اے ای کی خبر رساں ایجنسی( وام) نے وزارت صحت کے حوالے بتایا کہ کورونا وائرس کے متاثرین کی جلد تشخیص اور انہیں ضروری علاج  فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے مزید 46 ہزار سے زائد ٹیسٹ  کیے گئے۔
وزارت کے مطابق نئے مریض مختلف ملکوں کے ہیں اور ان سب کی حالت مستحکم ہے۔ انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

 کویت میں پچھلے چوبیس گھنٹےمیں 753 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)

بیان میں کہا گیا کہ کورونا کے زیر علاج مریضوں میں سے مزید 387 مکمل  صحت یاب ہوگئے۔ مجموعی طور پر شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 51 ہزار 283 ہوگئی۔ پچھلے24 گھنٹے میں ایک مریض ہلاک ہوا۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 343 ہوگئی ہے۔
 کویت میں جمعے کو کورنا کے مزید 668 مریض صحت یاب ہوئے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 52 ہزار 915 ہوگئی ہے۔
کویتی خبر رساں ایجنسی کونا نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 753 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر62 ہزار625 ہوگئی۔
نئے مریضوں میں 482 کویتی اور 271 غیر ملکی شامل ہیں۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ مزید تین اموات ریکارڈ پر آئی ہیں ۔ اب تک مرنے والے 425 ہوچکے ہیں۔

شیئر: