Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس سے پنجاب اور سندھ میں ایک جتنی اموات

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس رواں سال فروری میں سامنے آیا تھا۔ فوٹو: اردو نیوز
پاکستان میں حکام نے کورونا کے ٹیسٹ کرانے کی یومیہ شرح 20 ہزار سے زائد پر برقرار رکھی ہوئی ہے۔
سنیچر کو جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 630 کورونا ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے ایک ہزار 487 مثبت آئے۔ اس دوران 24 مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد پانچ ہزار 787 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک پاکستان میں دو لاکھ 71 ہزار 887 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں جن میں سے دو لاکھ 36 ہزار سے زائد صحت یاب ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق ملک میں کورونا کے ایک ہزار 294 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس رواں سال فروری کے اواخر میں کراچی میں سامنے آیا تھا۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 30 ہزار سے بھی کم ہو گئی ہے جبکہ اس وقت پاکستان بھر میں 734 ہسپتالوں میں دو ہزار 287 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 242 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد دو ہزار 113 ہے جبکہ سندھ میں دو ہزار 110 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اس طرح دونوں صوبوں میں ہلاکتوں کی تعداد برابر ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں